کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے قیدیوں کے فرار ہونے کا معاملہ ملیر جیل حکام کی کمزوری قرار دے دیا-عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سےتحقیقات کو بھی ناقص اورغیرتسلی بخش قراردے دیا-تفتیش کی جانب سےکوئی خاطرخواہ تحقیقات نہیں کی گئی-تفتیشی افسر نے کاغذات میں 118 ملزموں کا ذکر کیا لیکن عدالت میں 115 ملزموں کو پیش کیا گیا-کوئی ایسی وجہ پیش نہیں کی جاسکی جسکی وجہ سے ملزموں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاسکے-نا ہی کوئی ریکوری یا پھر کوئی ثبوت فی الحال پیش کیا جاسکا ہے-ملزموں سے متعلق کوئی جیل ریکارڈ پیش نہیں کیا جس میں جیل حکام کے دستخط بھی موجود ہوں-مقدمے سے متعلق ثبوت، زخمی پولیس اہلکاروں کی میڈیکل رپورٹ، گواہ ، کیس ڈائری بھی پیش نہیں کی جاسکی-ملزموں نے جیل کو توڑا نہیں بلکہ زلزلے کی وجہ سے جیل کی ایک چھت گری اور یہ لوگ بھاگ نکلے-اس پورے معاملے میں جیل حکام کی سب سے زیادہ کمزوری نظر آرہی ہے-ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں-عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفصیلی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا-عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت یکم جولائی تک کے لئیے ملتوی کردی گئی-


