45

ایسٹ زون پولیس نے 24 گھنٹوں میں 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انویسٹیگیشن-1 ایسٹ زون پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا-

مقدمات میں ملوث گرفتار ملزمان:-

تھانہ گلشن اقبال پولیس نے ملزمان زعفران ولد محمد بلال اور حضرت محمد ولد محمد دین کو FIR نمبر 363/2025 بجرم 14(1) 14(11) فارن ایکٹ میں گرفتار کیا۔

تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے ملزمان نوحہ خان ولد گل خان اور علی عرفان ولد عرفان کو FIR نمبر 297/2025 بجرم 14(1) 14(11) فارن ایکٹ گرفتار کیا-

تھانہ جمشید کوارٹر پولیس نے ملزمان ذوالفقار احمد ولد خورشید احمد و عروج سلطان ولد جبار احمد اور مسمات منور سلطانہ زوجہ خورشید احمد کو FIR نمبر 388/2025 بجرم 405/406/416/495/34 میں گرفتار کیا۔

تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے ملزم نعمان علی ولد ریاض علی کو FIR نمبر 741/2025 بجرم 354/452/337/504/506/34 میں گرفتار کیا۔

تھانہ جمشید کوارٹر پولیس نے ملزم حفیظ اقبال ولد محمد اقبال خان کو FIR نمبر 356/2025 بجرم 504/506/354/337/34/452 میں گرفتار کیا۔

تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے ملزمان ابوبکر ولد ظفر اقبال اور امان حنیف ولد محمد حنیف کو FIR نمبر 207/2025 بجرم 420/34 میں گرفتار کیا۔

تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایسٹ زون انویسٹیگیشن کی یہ کارروائیاں شہر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی جانب ایک مؤثر پیش رفت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں