اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اسلام آباد ہائیکورٹ نےمئی 2025 کی ججز کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل اور ڈویژن بنچز نے یکم سے 31 مئی تک مجموعی طور پر 1415 کیسز نمٹائے، جسٹس انعام امین منہاس 274 کیسز نمٹا کر پہلے نمبرپررہے،جسٹس محمد اعظم خان181 کیسزکےساتھ دوسرے جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی134 کیسز نمٹا کر تیسرے نمبر پر رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگرنے83،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے59 کیسز کا فیصلہ کیا، جسٹس بابر ستار نے 71، جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے52 اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے 65 کیسز نمٹائے۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 71، جسٹس خادم حسین سومرو 80 اور جسٹس محمد آصف نے 113 کیسز کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے9کیسز نمٹائے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 2، جبکہ جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس ثمن رفعت امتیازپرمشتمل ڈویژن بنچ نے25کیسزکا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہا نگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 9 کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 64 کیسز نمٹائے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 2 کیسز نمٹائے، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 39 کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 67 کیسز نمٹائے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 3 کیسز نمٹائے، جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایک کیس کا فیصلہ کیا۔۔


