کراچی (ایچ آراینڈبلیو) کراچی میں کرپشن کی پہچان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ قدم بہ قدم دراز
پلاٹ نمبر J 83 پر بغیر کسی نقشہ منظوری پورشن بنانے کا عمل تیزی سے جاری اور بلڈر کی جانب سے رمضان المبارک کی پر ساعتوں میں اس غیر قانونی عمارت کو پایہ تکمیل پہنچانے کا عزم
ڈائریکٹر ایسٹ آصف رضوی جو اپنی ملازمت کی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور ان کے برخوردار کرپشن وقار ہاشمی اور بغیر ٹریننگ کے کرپشن کی منازل تیزی سے طے کرنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیع مگسی بھی اس غیر قانونی تعمیرات کے اصل سہولت کار ہیں
اس سلسلے میں تعمیراتی قوانین کے ماہر ندیم احمد جمال ایڈووکیٹ نے ایچ آر این ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے نے اسپیشل کورٹ میں جو بلاجواز اعتراض داخل کیا ہے جس کی وجہ سے مقدمات چلنے کی رفتار سست ہو چکی ہے وہ آئندہ سماعت میں بھرپور دلائل سے ناکام بنائیں گے اور پھر اسپیشل کورٹ میں ان غیرقانونی تعمیرات کے آگے بند باندھیں گے
انہوں نے کہا کہ پی آئی بی میں ہونے والی تمام غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی اپیلٹ کمیٹی میں سیکشن 16 کے تحت اپیل جمع کرائی جا چکی ہے،


