چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو)مندنی پولیس کی بڑی کارروائی،5لاکھ59ہزار روپے برآمد ،جوا کے اڈے پر چھاپہ، 18 افراد گرفتار، تاش اور اسلحہ بھی برآمد-ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ سلیمان ظفرکی ہدایات پرضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مندنی فضل دیان خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 18 ملزمان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران داؤ پر لگی رقم مبلغ 5 لاکھ 59 ہزار روپے، دو عدد تاش کے پتے اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


