49

منشیات سپلائرکیخلاف کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتارہوگئے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، شراب کی بوتلیں اور چرس برآمدکرلی-تھانہ فورٹ کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر علی اصغر گوپانگ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-

فورٹ پولیس نےدوران پیٹرولنگ ٹائرمارکیٹ کےقریب سےمنشیات سپلائرحنیف مکرانی بلوچ 5 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتارکرلیا-تھانہ بھٹائی نگرکے ایس ایچ او محمد انور خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-

بھٹائی نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے الرحیم ولاز کے قریب سے منشیات سپلائر انور علی تاگر کو 1 کلو 20 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں