لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تھرپارکر تعلقہ ڈیپلو کے سرکاری اسپتال سے ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس میں ملازمین کونوکری دے کرفارغ کرنے پرعدالت برہم ہوگئی-عدالت نےسندھ ہائیکورٹ کےفیصلےکےخلاف اپیل منظورکرلی-عدالت نے نچلے گریڈ کے چار ملازمین کو سرکاری نوکری پر بحال کردیا-بحال ملازمین میں ڈرائیور،چوکیدار،وارڈ بوائے اور دیگر شامل ہیں-
اپیل کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی-گریڈ ایک سےچارتک ملازمین کو 2015 میں میرٹ پر بھرتی کیا گیا تھا-کچھ عرصے کے بعد سیاسی پشت پناہی رکھنے والے ملازمین کو اسی ملازمت پر رکھ کر اپیل کنندگان کو فارغ کردیا گیا-2023 تک سندھ ہائیکورٹ میں کیس چلتا رہا تو ملازمین کی سروس بحال رکھی گئی بعد میں نکال دہا گیا-
کون ذمہ دار ہے آفر لیٹرز جاری ہونے کے بعد کیسے نکال دہا گیا-سیکرٹری ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے متعلقہ افسران ذمہ دار ہیں-اپیل کنندگان کے آفر لیٹرز کی تصدیق کرالی جائے-غریبوں کو نکال کر اپنے لوگ بھرتی کرلیے گئے-


