چائنیزقونصلیٹ حملہ،تفتیشی افسرگواہ پیش نہ کرسکا،عدالت کا برہمی کا اظہار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چائنیز قونصلیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی-دوران سماعت تفتیشی افسر گزشتہ 3 ماہ میں ایک بھی گواہ کو پیش نہ کرسکا-عدالت کا گواہوں کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا-گواہان کو کیوں پیش نہیں کیا جارہا-عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا-عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی-

مقدمہ میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبدالطیف سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں-مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزمان اشتہاری ہیں-چائینز قونصلیٹ پر نومبر 2018 کو حملہ ہوا تھا-حملے میں 3 دہشت گردوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے-دہشت گردوں کے خلاف سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں