91

17 جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،4 پسٹل،3موٹرسائیکل سمیت نقدرقم برآمد

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او شاہ پور چاکر محمد یوسف آرائیں نے ماتحت عملے کے ہمراہ رہزنی کے مقدمے ملوث تین ملزمان جھنڈو خان زرداری، بہار زرداری اور جوار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل اور کلہاڑی برآمد کی ہے۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ایک لاوارث موٹرسائیکل سیکشن 550 کے تحت چالان کی ہے۔

ایس ایچ او پیرومل حاجی محمد اسحاق سنگراسی نے ماتحت عملے کے ہمراہ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم بادل بڑدی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل، چھینی گئی موٹر سائیکل اور 12 ہزار روپے کی رقم برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مقدمے میں گلبہار اور حاکم علی کو گرفتار کرکے ایک کلہاڑی برآمد کی ہے۔

نوآباد پولیس نے ملزم علی رضا سے ایک غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل اور مشتبہ موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ایس ایچ او کھپرو رحم حسین وسوانو نے خون کے مقدمے میں گرفتار ملزم فراز بوذدار سے قتل میں استعمال کیا جانے والا ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا ہے۔ شہداد پور پولیس نے منشیات کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم جاوید لاکھو کو گرفتار کیا ہے۔

اس کے علاوہ سرہاڑی، بی سیکشن، ٹنڈوآدم، شہدادپور،_سانگھڑ اور کھپرو پولیس نے منشیات فروشوں سہیل بروہی، لونگ خان، غلام مرتضی، شہریار میواتی، زاہد شر اور آچر راجڑ کو گرفتار کرکے 90 لیٹر شرآب اور 250 پڑیاں مضر صحت کی برآمد کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں