81

ایف آئی اے پر رشوت کا الزام لگانا نادیہ حسین کے گلے پڑ گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بینک الفلاح سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ میں‌ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا

ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا

ملزم عاطف محمد خان کی گرفتاری کے بعد اس کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے لیے واٹس ایپ پر کال کی گئی

کال میں جعلساز نے ایف آئی اے کے سینئر افسر کی تصویر بطور ڈی پی استعمال کی

نادیہ حسین نے ایف آئی اے کراچی سے رابطہ کیا، جس پر انہیں جعلی کال سے آگاہ کیا گیا

ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروانے کی ہدایات کیں

مس نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے

سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانا قانون جرم ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کسی بھی فرد کو بغیر ثبوت اور شواہد کے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

نادیہ حسین کے الزامات نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ ایک منظم ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جو کہ ملکی قوانین کے تحت ایک سنگین جرم ہے۔

شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک کال یا رابطے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ادارے سے رجوع کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں