کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ محمودآباد کی حدود میں گٹکا مافیا کے لیے محفوظ پناہ گاہ قائم ہو چکی ہے-بااثر ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کے سخت ترین احکامات کے باوجود تھانہ محمودآباد میں تعینات کالی بھیڑوں نے گٹکا مافیا کو بھاری ہفتہ وار رقم کے عوض زہریلا گٹکا فروخت کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے
تھانہ محمودا`باد کی حدود میں سہیل تنولی کا گٹکا ، ماوا کھلے عام مین بازار اعظم بستی 28 نمبر گلی اور فاروقیہ مسجد کے پاس فروخت کرنے لگا ساتھ ہی شوکت عرف شوکا محمودآباد چنیسر گوٹھ میں وارث ہوٹل کی اطراف کھلے عام ماوا گٹکا فروخت اور سپلائی جاری
ان گٹکا ماوا فروشوں کو تھانہ محموآباد کی پولیس میں چھپی چند کالی بھیڑوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے
قانون نافظ کرنے والے اداروں سے ائی جی سندھ . ڈی جی رینجرز سندھ . ایس ایس پی سے گزارش ہے کہ ایسے گٹکا ماوا فروشوں کو لگام دی جاۓ اور ایسے عنآصر کی گرفتاری جلد از جلد کی جاۓ تاکہ آنے والی نسل کو برباد ہونے سے بچایا جاۓ..


