پتنگ بازی سےزخمی نوجوان سلمان کی خبرکےبعد دو پولیس اہلکار گرفتار

کامونکی(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روز 08 جون 2025 “کامونکی: پتنگ کی قاتل ڈور نوجوان کی گردن پر پھر گئی، حالت تشویشناک” — نے ضلعی پولیس میں ہلچل مچا دی۔ خبر نشر ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کامونکی کے دو پولیس اہلکاروں کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار کروا دیا۔

پولیس کے مطابق:
تھانہ کامونکی سٹی کے سیکیورٹی کانسٹیبل عمران علی،
تھانہ صدر کامونکی کے سیکیورٹی کانسٹیبل عاقب،

کو پولیس آرڈر 2002 کی دفعہ 155(C) کے تحت فرائض میں غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔خبر میں اٹھائے گئے نکات پر اعلیٰ سطح پر کارروائی کی گئی-وی او سی اردو کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ 22 سالہ سلمان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک تیز دھار قاتل ڈور اس کے گلے میں لپٹ گئی، جس سے اس کی شاہ رگ کٹ گئی۔ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب بھی آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

یہ واقعہ شہر میں اس وقت پیش آیا جب پولیس حکام کو علاقے میں جاری پتنگ بازی اور ڈور کے کھلے استعمال کی کئی شکایات پہلے سے موصول ہو چکی تھیں۔ مگر متعلقہ سیکیورٹی عملے کی جانب سے کوئی بروقت اطلاع یا کارروائی نہ کی گئی۔

جس محکمے کو عوام کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے، اگر وہی مجرمانہ غفلت برتے تو یہ ناقابلِ معافی ہے۔ ایسی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔علاقہ مکینوں اور سوشل میڈیا صارفین نے وی او سی اردو کی فوری اور بے باک رپورٹنگ کو سراہا اور کہا کہ اگر یہ خبر سامنے نہ آتی تو شاید معاملہ دب جاتا۔ عوامی آواز بننے پر وی او سی اردو کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں