45

ملیر جیل سے فرارقدیدی دوبارہ گرفتارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ابراہیم حیدری پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈسٹرکٹ جیل ملیرسےفرارشدہ قیدی ساگرولد پریم دوبارہ گرفتارکرلیا- ملیر ابراہیم حیدری پولیس نےاہم کاروائی کرتےہوئےملیرجیل سےفرار ہونے والے قیدی ساگر ولد پریم کو دوبارہ گرفتارکرلیا-تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ابراہیم حیدری،غوث بخش اعوان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نےاطلاع ملنےپرچھاپہ مار کارروائی کی اور مطلوب قیدی کو گرفتار کر کے جیل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ قیدی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عزت کے ساتھ جیل حکام کے حوالے کیا گیا ہے-فرار شدہ قیدی ساگر ولد پریم نے پولیس کے اس پیشہ ورانہ رویے کو سراہا اور پولیس کے رویے کو مثبت قرار دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں