51

تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتارکرلئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ،تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔ملزمان شہری سےواردات کررہے تھے، گشت پر مامور پولیس موقع پہ پہنچی اور تین ملزمان کو بروقت گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرارہونے میں‌کامیاب ہوگئے-واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل 125 اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں احمد ولد مراد خان، علی عرفان ولد عرفان اور نوح خان ولد گل خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن مبینہ ٹاؤن، گلشنِ اقبال اور گلستانِ جوہر کے علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جسکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں