کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کچی آباد کی زمینوں کی جعلی فائلز بنوانے اور زمینوں پر قبضہ میں ملوث رشید آرائیں گرفتار تفصیلات کے مطابق مشیر برائے وزیر اعلی نجمی عالم اور ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبدالکاشف خان ہیو مین سیٹلمینٹ اتھارٹی (سندھ کچی آبادی)کا کرپٹ افسران کے سخت ایکشن جس کے نتیجے میں سندھ کچی آبادی کی زمینوں کی جعلی فائلز بنوانے اور لینڈ قبضہ کے معاملات میں ملوث رشید آرائیں کے غیر قانونی کام میں سہولت کار افسران کو نوکری سے فارغ کیا گیا اور رشید آرائیں جو کہ رینجرزکا سابقہ ملازم کرپشن کے کیس میں نکالا گیا تھا جس کے خلاف تھانہ منگھو پیر میں مورخہ 6فروری 2025کو ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا نمبر 184/2025ہے جبکہ دوسری ایف آئی آر مورخہ 13مارچ 2025کو گلشن معمار تھانے میں درج کرائی جس کا نمبر 109/2025ہے جس کے نتیجے میں تھانہ منگھو پیر نے ایکشن لیتے ہوئے رشید آرائیں کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزم کے خلاف مزید انکوائری چل رہی ہے اس کامیابی کے بعد ڈائریکٹر جنرل انجینئر عبدالکاشف خان نے اس انکوائریکا دائرہ کار بڑھا کر غیر قانونی کاموں میں ملوث ادارے کے مزید افسران اور دیگر لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے
82


