کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع جنوبی پولیس کی منشیات فروش خاتون کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی جس میں ضلع جنوبی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت خفیہ اطلاع پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کے علاقے سے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا -تلاشی کے دوران گاڑی سے ویڈ (چرس) برآمد ہوئی۔
کارروائی تھانہ درخشاں کی حدود میں عمل میں آئی۔کارروائی کےدوران پولیس نےٹويوٹامارکII گاڑی میں سوار خاتون مجاہدہ خالد منصوری کو گرفتار کیا۔دورانِ تفتیش یہ معلوم ہوا کہ گرفتار خاتون مشہور منشیات فروش رابی منصوری اور دانیال منصوری کی والدہ ہیں۔ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار خاتون اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے کے علاقے میں منشیات فروشی میں براہ راست ملوث تھی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ درخشاں میں ایف آئی آر درج کرلی گئی-
مزید تفتیش کی جا رہی ہے-غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری ہے-شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔


