کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو سبزی منڈی پولیس کا سپر ہائی وے پر چھاپا،پولیس حکام کے مطابق پولیس یونیفارم میں قربانی کے قیمتی جانور چھیننے والے گروہ کے 3 ڈاکو گرفتارہوگئے-گرفتار ڈاکوئوں کے ساتھی فرار ہوگئے-ملزمان نے گزشتہ ماہ سچل گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں پولیس یونیفارم میں قربانی کے جانور چھیننے کی 2وارداتیں کیں-نیو سبزی منڈی پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر سی سی ٹی وی کی مدد سےملزمان کوگرفتار-گرفتارڈاکوئوں سےپولیس ٹی شرٹ،کیپ،واکی ٹاکی،ڈبل کیبن گاڑی،2پستول بھی ملے ہیں-گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور ملے ہیں-گرفتار ملزمان میں ٹیپو سلطان،امجد علی اور باز محمد شامل ہیں-
92


