کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے زیرِ استعمال شہری سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نیک محمد ولد آستی خان افغانی کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


