ہری پور(ایچ آراین دبلیو)تھانہ سرائے صالح پولیس کی بروقت کاروائی ،بھٹڑی مقتول دانیال خان کو قتل کرنے والا ملزم مسعود 1گھنٹے میں آلہ قتل سمیت گرفتار۔ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ سرائے صالح کی حدود بھٹڑی میں دانیال خان بذریعہ اسلحہ آتشین کے زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم مسعود کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم مسعود ولد مصائب سکنہ بھٹڑی کو ایک گھنٹے کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے-


