44

شوہرکے سامنے بیوی کا گینگ ریپ،تیسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، تیسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا-پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، گھناؤنے فعل میں ملوث دو ملزمان پہلے ہی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔قبل ازیں گینگ ریپ کا دوسرا ملزم لئیق عرف لئیقی 2 روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں