کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منشیات کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے والے پولیس افسر ASI فیصل لغاری کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل لغاری ایک باصلاحیت اور ایماندار پولیس افسر ہیں جنہوں نے متعدد بار علاقے میں منشیات فروشوں، شیشہ کیفے اور غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں-
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں کئی غیر قانونی کاروبار بند کر دیے گئے، جس سے جرائم پیشہ عناصر کو سخت مالی نقصان پہنچا۔ یہی عناصر اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں تاکہ ASI فیصل لغاری کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے-
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فیصل لغاری کی کارکردگی ہمیشہ سے جرائم کے خاتمے کے لیے نمایاں رہی ہے، اور ان پر لگائے جانے والے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں-
شہریوں اور سماجی حلقوں نے بھی فیصل لغاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دیانتدار اور نڈر افسر ہیں، اور ان کے خلاف ہونے والی مہم دراصل جرائم پیشہ افراد کا ردِعمل ہے-


