کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔ملزمان شہری سے واردات کررہے تھے، گشت پر مامور پولیس موقع پہ پہنچی اور ایک ملزم کو بروقت گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔
گرفتار ملزم کی شناخت فاروق ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیرِ استعمال تھانہ شارعِ فیصل کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل نمبری KLT-4871 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ الگ سے غیر قانونی اسلحہ کا بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے ۔


