کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم چرس سمیت گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایوب گوٹھ میں کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم عنایت اللہ ولد عثمان علی ابڑو کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (510 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


