30

مائیکروفنانس کے دفتر میں واردات،پولیس نے گارڈ کوحراست میں لے لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار کے پاس مائیکرو فنانس کے دفتر میں واردات پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا-نارتھ ناظم آباد پولیس واردات میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر انٹیروگیشن کررہی ہے-

گارڈ نے اپنے دیگر 10/12 ساتھیوں کو گذشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا-ملزمان وائٹ کرولا اور ایک بلیو رکشے میں آئے تھے-ملزمان لاکر کاٹنے کے لئے کٹنگ ویلڈر بھی ساتھ لائے تھے-

گارڈ امان اللہ ولد غلام یاسین سے انٹیروگیشن کیا جارہا ہے جو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کررہا ہے-اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ SIU بھی پہنچ چکی ہے کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کیے ہیں-ایس پی گلبرگ ڈویژن اور ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد موقع پر موجود ہیں-

ملزمان کو جلد گرفتار لیا جائے گا-ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بینکوں کو پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی-فینکا مائیکرو فنانس کو ایڈوائزری جاری کی گئی تھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں