33

ڈیفنس فیز 8 میں کارلفٹر کی واردات،گھرکے باہرکھڑی گاڑی چوری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس فیز8 میں کار لفٹرز کی واردات، گھر کے باہر کھڑی قیمتی گاڑی چوری، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا-مقدمہ ساحل تھانے میں متاثرہ شہری طارق حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا-کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی-ذرائع کے مطابق واردات رات گئے تقریباً 3 بجے کے قریب ہوئی-کار سوار 3 ملزمان کو گھر کے قریب آتے دیکھا جا سکتا ہے-2 ملزمان نے گاڑی سے اتر کر شہری کی گاڑی کا لاک توڑا-زبردستی گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد ملزمان گاڑی لیکر فرارہوگئے-ملزمان تاحال گرفتار نہیں۔ کئے جا سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں