51

کورنگی میں شانی اور اجی نے جؤا سٹہ کی دما دم مچا دی ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اجی اور شانی نے تھانہ کورنگی کو اور چوکی انچارج کو پیسہ دی کے خرید لیا-کورنگی میں نشاندہی کے باوجود بھی جرائم پیشہ افراد کو کھلی موکل محکمہ پولیس کے لئے سوالیہ نشان بن گئی؟

طاقتور مافیا کے سامنے کورنگی پولیس بےبس نظر آنے لگی متعدد بار بار نشاندہی کے باوجود بھی کھلے عام جوا سٹہ کا اڈہ رہائشی آبادیوں میں آباد یومیہ لاکھوں روپے کا دھندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے-ذرائع مطابق ایس ایچ او کورنگی کی ناک کے نیچے ضیاع کالونی بسم اللہ ہوٹل والی گلی میں بدنام زمانہ جوا سٹہ مافیا شانی اور اجی کا سب سے بڑا جوے سٹے کا اڈہ قائم کردیا-

باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ کورنگی میں موجود چند کالی بہیڑیں ساتھ انٹیلیجنس اہلکار اس اڈے کے سرپرستی میں ملوث ہیں جہاں سے یومیہ ہزاروں روپے اہلکاروں کو بھتہ موصول ہوتا ہے-

تھانہ کورنگی کی حدود میں گٹکا ماوا، چھالیہ، فحاشی کے اڈے تو عام ہیں لیکن جوا سٹہ بھی کھلے عام چلنے لگا متعلقہ افسران کا مقصد ٹینڈر بھرنا اور جیبیں بھرنا ہوگیا-کچھ دن قبل ضیاع کالونی میں موجود پروفیشنل طور پہ چلنے والے فحاشی کے اڈے کی بھی نشاندہی کی گئی تھی لیکن اب تک پولیس کی طرف سے زرلٹ زیرو نکلا-

ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی اور کورنگی ایس ایس پی طارق نواز سخت نوٹس لیکر ماحول کو گندہ کرنے والے ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں