کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیاںں تیز کردی ہے-شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گودام چورنگی کے قریب سے گرفتار کرلیا-ملزم راحد اللہ ولد وطن بادشاہ کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا-
ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے-گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے-ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے-ملزم کے خلاف مزید کاروائی اور ساتھیوں کی معلومات کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے-


