کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گذشتہ شب سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت و بلاضرب گرفتار ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آگئے-ملزمان سے مقابلہ مین روڈ پڈسٹل برج بلاک Rنارتھ ناظم آباد کراچی میں ہوا تھا جس کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم بلاضرب گرفتار ہوئے تھا۔
زخمی حالت و بلاضرب گرفتار ملزمان عادی اسٹریٹ کریمنل ہے جنہوں نے درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہےزخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 1 علی عباس عرف مانو ولد محمد اسماعیل جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت 1۔ عمر ولد عالم خان کے ناموں سے ہوئی تھی۔ جبکہ ملزمان کے فراری ساتھیوں کی شناخت 1 سلمان عرف ببلو 2 مہیب عرف میجر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جبکہ ملزم عمر کی حالی میں واردات کرتے ہوئے ویڈیو موصول ہوئی تھیں جسکو ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے-مزید ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ زندہ راؤنڈ و موٹر سائیکل نمبر KQR-0076 جو کہ مقدمہ الزام نمبر 275/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ مومن آباد کی چھینی ہوئی بھی برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ہذامیں 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
1 مقدمہ الزام نمبر 426/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ شاہرہ نور جہاں۔
2 مقدمہ الزام نمبر 427/2025بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ شاہرہ نور جہاں
جبکہ ملزمان بالا کا سابقہ ریکارڈ درج ذیل ہے ۔
1۔ علی عباس عرف مانو ولد محمد اسماعیل
1. Fir No 14/2020 u/s 6/9-B FB Ind Area
2. Fir No 84/2019 u/s 392/34 PS NKIA
3. Fir No 93/2019 u/s 23(i)A PS NKIA
4. Fir No 453/2021 u/s 6/9-C PS IBRAHIM HYDRI
5. Fir No 436/2021 u/s 397/34 PS TEMURIA
6. Fir No 101/2020 u/s 23(i)A PS BILAL COLONY
2. عمر ولد عالم خان
1. Fir No 82/2025 u/s 399/401 PS TEMURIA
2. Fir No 83/2025 u/s 23(i)A PS TEMURIA


