35

ڈان یاسر کوسرجانی پولیس نے 150پیکٹ گٹکا ماواسمیت گرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قانون کے رکھوالوں کا قانون کے ساتھ کھلواڑ، قانون اندھا ہوتا ہے، یہ کہاوت عملی جامہ پہنے سامنے آگئی-مسلسل نشاندہی پر ایس ایس پی غربی کے احکامات اور اسپیشل برانچ کی آئی آر کے نتیجے میں سرجانی کا گٹکا ڈان گرفتارہوگیا-سرجانی کا گٹکا ڈان یاسر کو سرجانی پولیس نے 29 مئی 2025 کو رات میں 150 پیکٹ گٹکا ماوا کے ہمراہ گرفتار کیا-

گرفتار کے بعد مقدمہ نمبر 732/25 بکرم دفعہ 4/8 گٹکا ماوا یکٹ سنہ 2018 کے تحت درج کیا گیا-غربی پولیس کے لئے چیلنج بن جانے والا، ایس ایس پی ویسٹ کے لئے سر درد بالآخر گرفتار ہوا-ہمارے قانون کے رکھوالے ضلع غربی کے اعلیٰ افسران نے گٹکا ڈان یاسر کو تو گرفتار کیا، لیکن سرجانی ٹاؤن میں گٹکے ماوے کا چلنے والا کھلم کھلا کاروبار ایک گھنٹے کے لئے بھی بند نہیں کراسکے-

یاسرکی گرفتاری قانون کی بالادستی کوثابت کرتی ہے،یاپھرکاروبارپرآنچ نہ آنےدینےکی شرائط پولیس کی بےبسی کو ثابت کرتی ہے-سرجانی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز اور گوٹھوں میں گٹکے ماوے کی فروخت بلا تعطل جاری ہے اور شائد اس خبر کے شائع ہونے تک گٹکا ڈان معمولی دفعات میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی بھی حاصل کر چکا ہوگا-

یوسف گوٹھ، کریمی چورنگی، کے ڈی اے فیلیٹس، مراقبہ ہال، سیکٹر فور، سیکٹر سیون، شاہ بیگ گوٹھ، سیکٹر 10، صیفل المری گوٹھ، بھینس کالونی، سیکٹر 8, کنیز فاطمہ، یارو گوٹھ، خیر محمد گوٹھ، روزی گوٹھ، خدا کی بستی اور پورے لیاری میں گٹکے فراخت بلا کسی خوف و خطر جاری ہے-

یاسر کی گرفتاری، گٹکے فروخت جاری، کسی ڈرامائی سین سے کم نہیں، پولیس نے یاسر کی گرفتاری کے بعد افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹ بھی جمع کرادی ہوگی، جبکہ زہر کا کاروبار آزادی سے کرنے کے معاملے میں گٹکا فروشوں کی جنت سب سے بہترین جگہ ہے

لاکھوں، کروڑوں کا کاروبار، جس میں شائد لاکھوں روپے تو صرف رشوت کی مد میں کالا دھن قانون کو اندھا رکھنے کے لئے دیا جاتا ہوگا، کیونکہ قانون سے کچھ چھپ نہیں سکتا تو پورا سرجانی کسی اور ریاست کا حصہ مان لیا جائے-یاسر گٹکا ڈان نے گرفتاری نہیں دی، بلکہ بوٹی دے کر بکرا بچا لیا جو شائد اب قربانی کی عید پر کام آئے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں