37

ملیرسٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائمزکی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتارکرلئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم تھانہ ملیر سٹی سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہے-گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز اور رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم کی شناخت خزیفہ کے نام سےہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے- پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں