کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ماڑی پورمیں گھرسےپھندا لگی لاش ملنے کا معاملہ،خودکشی کرنے والا شخص ملیر جیل کا مفرور قیدی نکلا ، پولیس کادعوی ہےکہ مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتارہوکر ملیر جیل گیاتھا-خودکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضا کےنام سےہوئی ہے،پولیس حکام کےمطابق قیدی کےخلاف 30مارچ2022 کوعید گاہ تھانےمیں مقدمہ درج ہوا تھا-3 جون کو ملیر جیل سےفرار ہونے والےقیدیوں میں رضا بھی شامل تھا-گھرپرچھاپےکےخوف سے قیدی اپنی بہن کےگھرآیا تھا-قیدی نے خود کو گلےمیں پھندا لگا کرخودکشی کی-واقعے کی مزید تفتیش اور تحقیقات کی جارہی ہے،پولیس حکام نے بتایا کہ ملیر جیل سے بھاگنے والے قیدی رضا کا وڈیو بیان بھی سامنے آگیا-قیدی رضا نے خودکشی سے قبل وڈیو بنائی تھی-
میں درخواست کرتا ہوں کہ رہائی دی جائے میں بے قصور ہوں-ملیرجیل سےمیں بھی قیدیوں کےساتھ بھاگا تھا-سب لوگ ایک دوسرے کے اوپر چڑھ کر بھاگ رہے تھے-جیل میں فائرنگ بھی ہورہی تھی-جیل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے ہم جاں بچاکر بھاگے-ہم جیل سے بھاگے تو سامنے مین روڈ تھا-فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا-جیل سے نکلنے کے بعد میں کافی دیرتک پیدل چلتا رہا-


