کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی ترقی نا دینے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی-عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا-عدالت نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو دو ماہ میں درخواست گزار کی سروس ریکارڈ کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت-
عدالت کا ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی جانب سے ریٹائرڈ افسر کے خلاف غیر ضروری ریمارکس پر اظہار برہمی-یہ کیا طریقہ ہے کہ کسی کے بھی سروس ریکارڈ میں کچھ بھی لکھ دیا جائے-جس دن موڈ اچھا نہیں ہے ڈی پی سی کی میٹنگ میں کچھ بھی لکھ کر ریکارڈ خراب کردیا-
کسی کی عزت نفس اور ساکھ کو مجروح کیا گیا-الیکشن بورڈ نے غلام قادر تھیبو کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لئے میٹنگ طلب کی تھی-درخواست گزار کی فائل پر بری ساکھ کا حامل قرار دیکر ترقی نہیں دی گئی-درخواست گزار کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے-عدالت کا سرکاری وکیل سے درخواست گزار سے متعلق استفسار-میرے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے، سرکاری وکیل کا جواب-


