پولیس میں مالی بھرتی نا کرنیکا معاملہ،توہین عدالت درخواست کیخلاف اپیل کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فوتگی کوٹہ پر محکمہ پولیس میں بطور مالی بھرتی نا کرنے کا معاملہ-سندھ حکومت کی اپنے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی-عدالت نے اپیل غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی-

تین رکنی بینچ کا سپریم کورٹ کے فوتگی کوٹہ سے متعلق فیصلے پر اعتراض اٹھادیا-سوموٹو طرز پر کیس چلا کر پورے پاکستان کو لپیٹ لیا گیا-نگین نوعیت کے معاملے کو آئینی بینچ بھیجنا چاہیئے تھا یا لارجر بینچ تشکیل دیا جاتا-سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد فوتگی کوٹہ سے متعلق بہت سے کیسز آچکے ہیں، مزید بھی آئیں گے-

فیصلے سے پہلے تقرر نامے کے باوجود جوائننگ نا ہونے والوں کا معاملہ بھی دیکھنا ہوگا-عدالتی فیصلے سے دیگر کیسز پر بھی اثر پڑے گا-سپریم کورٹ کے جس بینچ نے فوتگی کوٹہ سے متعلق فیصلہ دیا تھا اس میں میں شامل نہیں تھا-اس کیس میں وفاقی حکومت اور صوبوں کو نوٹس جاری کرکے سوموٹو طرز پر کیس چلایا گیا-سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے مجھے تقرر نامہ جاری ہوچکا تھا-

آرآرایف میں گریڈ ایک مالی کی پوسٹ پر تقرری لیٹر جاری ہوچکا تھا-سندھ ہائی کورٹ بھی درخواست نمٹا چکی تھی-عدالت کا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پر اظہار برہمی-آپ سے زیادہ بہتر عدالت معاونت تو مالی کررہا ہے-آپ نے عدالت سے حقائق چھپائے، یہ اچھی بات نہیں ہے-آفر لیٹر کے اجرا اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھی آپ اپیل لیکر آگئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں