کراچی(ایچ آراین دبلیو)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی چھ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی-عذیر بلوچ کی وکیل بریسٹر سارہ نے عذیر بلوچ کو جیل ایر کولر فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی-عذیر بلوچ کو جیل میں سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں-ایرکولرناہونےکی وجہ سےعذیر بلوچ کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے-جیل مینوئل کے تحت سہولیات کی فراہمی جیل انتظامیہ کا کام ہے-عدالت نے عذیر بلوچ کو جیل میں ایر کولر فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-
عدالت نے عذیر بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی-عذیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں-عذیر بلوچ کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں-


