53

ملزم کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروانے پر تنازع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وکیل کی مدعیت میں درج مقدمے میں ملزم کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروانے پر تنازع -کراچی بار ایسوسی ایشن کی قرار داد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی-عدالت نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیے-

عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کردئے-عدالت نے آئی جی سندھ، کراچی بار و دیگر سے جواب طلب کرلیا-عدالت نے درخواست کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی-درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پہنور کی جانب سے دائر کی گئی ہے-

کراچی بار کی جانب سے قرارداد کی بنیاد ملزم کی درخواست ضمانت کی پیروی سے روکا جارہا ہے-کراچی بار ایسوسی ایشن نے 12 مارچ 2024 کو قرار داد منظور کی تھی کہ جس کیس میں وکیل مدعی ہوگا اس کیس میں ملزم کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا-

کراچی بار ایسوسی کی قرار داد شفاف ٹرائل کے حق کے خلاف ہے-کراچی بار ایسوسی ایشن کی قرار کالعدم قرار دی جائے-کراچی بار نے ایسی قرار داد پاس کرکے آئین کی خلاف ورزی کی ہے-درخواست میں سیکرٹری قانون ،پاکستان بار کونسل ،سندھ بار کونسل ،کراچی بار و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں