کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم چرس سمیت گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر نور خان گوٹھ میں کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم شکیل ولد عبدالستار کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (515 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
48


