کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری-نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے چار مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چار گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برامد کرلیا-
پہلی کاروائی
بمقام مین روڈ نزد منگل بازار گراونڈ سیکٹر 11-G
گرفتار ملزم کی شناخت
1۔ شہباز ولد عمر فاروق کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے 30 پیکٹ گٹکا ماوا پڑیاں برآمدکرلی گئیں-ملزم بالا افسران بالا کی طرف سے جاری کردہ گٹکا ماوا لسٹ کیٹگری B میں مطلوب تھا- جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 303/2025 جرم دفعہ (I) 4/8 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے-
دوسری کاروائی
بمقام؛ مکان نمبر 168 کچی آبادی عباسی نگر سیکٹر 11-G نیو کراچی
گرفتار ملزم کی شناخت
1۔ اشرف راکھا ولد سعید راکھا کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا پڑیاں 30 عدد برآمد ہوئی-ملزم بالا گٹکا ماوا لسٹ کیٹگری B میں مطلوب تھا- جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 304/2025 جرم دفعہ (I) 4/8 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے-
تیسری کاروائی
بمقام؛نزد کالی مارکیٹ سیکٹر 5G نیو کراچی
گرفتار ملزم کی شناخت علی حیدر ولد علی اصغر کے نام سے ہوئی ہے- ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا پڑیاں 20 عدد برآمد-ملزم بالا گٹکا ماوا لسٹ کیٹگری C میں مطلوب تھا- جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 308/2025 جرم دفعہ (I) 4/8 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے
چوتھی کاروائی
بمقام؛نزد لال مارکیٹ سیکٹر 5F نیو کراچی
گرفتار ملزم کی شناخت
1۔ ظہیر ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے- ملزم کے قبضے سے گٹکا ماوا پڑیاں 20 عدد برآمد-ملزم بالا گٹکا ماوا لسٹ کیٹگری C میں مطلوب تھا- جس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 307/2025 جرم دفعہ (I) 4/8 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے


