43

منشیات فروشوں و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان گرفتار،حیدرآباد پولیس

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چاندیو صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی منشیات فروشوں و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

ڈی ایس پی غلام مجتبی شیخ ایس ڈی پی او حالی روڈ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-دوران پیٹرولنگ حالی روڈ پولیس نے مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے گدی قبرستان کی دیوار کے کے پاس بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم طاوق ولد لال محمد بلوچ سکنہ مکرانی پاڑہ حیدرآباد کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1050گرام چرس برآمد ہوئیں-

حالی روڈ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ الزام نمبر101/2025 دفعہ 9-1(3) C CNS کے تحت درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں