کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اجمیر نگری پولیس کا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ہوا-مقابلے میں دو ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ، 1 ملزم شیرا کی حالت تشویشناک ہے-واضح رہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک 9MM ، ایک TT پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے-
ملزمان زرینہ کالونی قبرستان کے قریب لوٹ مار کررہے تھے-ملزمان کی شناخت ابتدائی طور پر وسیم عرف کالا اور سراج عرف شیرا کے نام سے بتائی جاتی ہے،زخمی ملزم اسپتال روانہ کردیا گیا-


