50

بلال کالونی پولیس کا دوران پٹرولنگ ڈکیتوں سے آمناسامنا،2ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سینٹرل بلال کالونی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا-ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار- ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز, واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ,چھنے ہوئے موبائل فون برآمد-

ملزمان کی شناخت

1- محسن خان ولد ایاز خان
2- ساجد ولد نظر محمد
کے ناموں سے ہوئی ہے.

فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ بلال کی حدود سناٹا پٹی سیکٹر 5H سمیرا گارڈن کے قریب پیش آیا-ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا-ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ و دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں