61

میانوالی پولیس کا تھانہ صدر کے علاقہ ہیڈ پکہ کے قریب پولیس مقابلہ

میانوالی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ صدر پولیس کے تفتیشی آفیسر اے ایس آئی سیف اللہ اور ٹیم کے ہمراہ رابری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سانول جہانگیر ولد جہانگیر خان سے دوران تفتیش انکشاف پر موٹر سائیکل کی برآمدگی کیلئے نزد ہیڈ پکہ لیکر گئے موٹر سائیکل کی برآمدگی کے بعد واپس آتے ہوئے ملزم کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی سے ملزم سانول جہانگیر کو چھڑانے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل صدر شیخ کامران ظہور کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

فائرنگ رکنے پر ملزم سانول جہانگیر کو سنبھالا تو وہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایا گیا ہے جس کو بغرض علاج معالجہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے علاقے کو سرچ کیا جارہا ہے ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔مقابلہ میں شامل پولیس پارٹی محفوظ رہی-

اپنا تبصرہ بھیجیں