کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ اسمبلی میں بتایا کہ خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ دریائے سندھ پر کینال بنانے کی جو قرارداد پیش کی، اس کی جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم نے بھی اس کی حمایت کی ہے، حقیقی ایشو پر پورا صوبہ ایک آواز ہوکر اپنا پیغام پہنچا رہی ہے، اس وطن سے ہمیں جان سے زیادہ محبت ہے، سندھ اسمبلی نے پاکستان بنایا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان بنانے کا کریڈٹ بھی صوبہ سندھ کو ہے، سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کی قرارداد پیش کی، کسی بھی منصوبے پر پوری دنیا میں سب سے پہلے فزیلبٹی بنائی جاتی ہے، کسی ایک علاقہ کے فائدہ سب کے فائدے کی بات نہیں،جسم کے کسی بھی حصے کو تکلیف پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے، پاکستان ایک جسم ہے، اگر ایک حصے کو تکلیف ہو رہی تو اس کا مطلب پورے جسم کو تکلیف ہو رہی ہے،
پاکستان ایک وفاق ہے، اس وفاق کی سب سے بڑی محافظ پاکستان پیپلز پارٹی رہی ہے، یہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں، یہ انسانی زندگی کے لئے آکسیجن ہے، اگر کسی کا آکسیجن بند کردینگے تو لوگ آواز اٹھائیں گے، تھر میں خشک سالی ہوتی تو وہ لوگ دیگر علاقوں میں آجاتے تھے، اگر سندھ بھر میں پانی نہیں ہوگا تو لوگ کہاں جائیں گے، پورے پاکستان کا ٹیل کراچی ہے، دریا میں پانی نہیں ہوگا تو کراچی میں پانی کہاں سے آئے گا، یہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں بلکہ بقا کا سوال ہے،
بعدازاں سندھ اسمبلی قراردار اتفاق رائے سے منظور کر لیا
80


