کوٹ ادو(ایچ آراین ڈبلیو)قتل اقدام قتل ڈکیٹی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث گرفتار ڈاکو کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا گیا-پولیس وین پرفائرنگ کرکےملزم کو ہتھکڑی سمیت چھڑالےجا رہے تھے پولیس نے بھی حفط ما تقدم میں جوابی فائرنگ کی-ملزم دلاور حسین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تو ساتھی فرار ہو گئے-
پولیس کا فرار ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کیلئے تعاقب جاری نا معلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا-ملزم دلاور حسین کیخلاف کوٹ ادو ، مظفرگڑھ ، ڈیرہ غازی خان کے تھانوں میں 10 مقدمات درج ہیں-


