امیر جماعت اسلامی نےکے الیکٹرک کو7سالہ ائیر ٹریف کی منظوری کو مسترد کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملٹی ائیر ٹریف کی منظوری عوام دشمن، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے سراسر منافی ہے۔منعم ظفر خان نے نیپرا کی جانب سے ملٹی ائیر ٹریف کی منظوری کے فیصلے کو نیپرا ری ویو ریگو لیشنز 2009کے تحت ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔رجسٹرار نیپرا کو ارسال کی گئی ریویو پٹیشن میں آئی پی پیز کے طرز پر کے الیکٹرک کو ڈالر میں منافع کی اجازت، جعلی سرمایہ کاری، اور صارفین پر ڈالے گئے اضافی مالی بوجھ جیسے اہم نکات کو چیلنج کیا ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنی لاگت اور سرمایہ کاری کے تخمینے بڑھا چڑھا کر پیش کیے ہیں۔ یہ محض ٹیرف کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے کروڑوں عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔کراچی کے صارفین کو کے الیکٹرک کی نااہلی، چوری اور منافع خوری کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔نیپرا نے 7 سال تک مہنگی بجلی,چوری، لائن لاسز، اور کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناکامیوں کا بوجھ بھی بل ادا کرنے والوں پر ڈال دیا۔

کے الیکٹرک کی کوئی کارکردگی نہ حساب بس صرف منافع، یہ کون سا بزنس ماڈل ہے-کے الیکٹرک کی مہنگی ترین بجلی نے صنعتی، تجارتی اور گھریلو صارفین کو دیوار سے لگا دیا ہے۔بجلی چوری پر کوئی جرمانہ نہیں،وصولی ایماندار صارفین سے یہ کونسا ٹیرف ہے-نیپرا نے عوامی اعتراضات کو نظرانداز کیا-شفافیت اور انصاف کا جنازہ نکالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں