58

اورنگی ٹاؤن میں جواء سٹہ مافیا بے لگام،سرعام جواء سٹے کی پرچیاں لی جانے لگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ مومن آباد کی حدود اورنگی ٹاؤن ایل بلاک میں واقع فٹبال چوک شارجہ گراؤنڈ پرانہ 1۔D اسٹاپ تھانہ میں ایک صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ محسن نامی شخص کی جانب سے جوا سٹہ کا کاروبار سرعام جاری ہے۔ یہ کام نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ علاقے کے امن و سکون کو بھی داؤ پر لگا رہا ہے۔ کئی غریب لوگ یہاں اپنی قسمت آزمانے آتے ہیں، پورے دن کی دیہاڑی جواء میں ہار جانے پر گھر میں فاقہ کشی اور گھریلوں مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسکے علاؤہ کراچی بھر سے آۓ نشے میں دھت جواری پیسہ ہار جانے پر گالم بلوچ اور آپس میں گھتم گھتہ ھو جاتے ھیں جس سے علاقہ عوام سخت ازیت کا شکار ھیں گشت میں موجود اہلکار بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوکر افسران کو سب اچھا ھے کی رپورٹ پیش کرنے لگے علاقہ عوام کا ایس ایچ اوہ مومن آباد ایس ایس پی ویسٹ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل-

اپنا تبصرہ بھیجیں