حافظ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بچوں سے زیادتی و قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار ہوتے مبینہ طور پر نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا-حافظ آباد کے نواحی علاقے کسوکی میں دو کم عمر بچوں کی لاشیں ایک گھر کے ٹرنک سے برآمد ہونے کے ہولناک واقعے کے بعد، اس مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم مبینہ طور پر پولیس مقابلے کے دوران نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری تھی کہ مزاحمت کے دوران وہ نہر کی جانب فرار ہوا اور مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ تلاش کے بعد ملزم کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔
ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔


