94

ایندھن کی قیمتوں میں کمی، کے-الیکٹرک نے فی یونٹ 4.84 روپے کی رعایت کی درخواست جمع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کے-الیکٹرک نے جنوری 2025 کے ایف سی اے کی درخواست نیپرا کوجمع کرا دی – ترجمان کے۔الیکٹرک کے مطابق نیپرا 20 مارچ 2025 کو عوامی سماعت کرے گا۔ کے-الیکٹرک نے فی یونٹ 4.84 روپے کی رعایت کی درخواست جمع کرائی ہے-
یہ پانچواں مسلسل ایف سی اے ہے جو کے-الیکٹرک کے صارفین کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ ایف سی اے بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہے- نیپرا جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں پر اطلاق کیا جاتا ہے- عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں کم ہونے پر صارفین اپنے بلوں میں کمی کا فائدہ بھی اُٹھاتے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں