حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈینٹسٹ کلینک پر رپیٹر کے فائر سے ڈاکٹر کو ہراساں کرنے اور خوف و ہراس پیدا کرنے والا ملزم گرفتار, رپیٹر گن برآمد ہوئی ہے-ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے SHO سخی پیر انسپیکٹر عبدالغفار شاہ کو احکامات جاری کیے
چند روز قبل تھانہ سخی پیر کی حدود میں نجی ڈینٹسٹ کلینک پر دانش ولد اقرار حسین شاہ نامی شخص کی جانب سے ڈاکٹر کے چیمبر میں فائرنگ کا واقع پیش آیا
تفصیلات کے مطابق دانش کی ڈاکٹر حمید سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر دانش نامی شخص نے اپنے گھر سے رپیٹر گن لاکر طیش میں ڈاکٹر کے چیمبر میں فائر کیا، جس سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوسکا البتہ کلینک اور آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا
پولیس کو علاقائی لوگوں کی جانب سے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام تر صورتحال پر قابو پالیا
سخی پیر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں اس واقعے کے مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے ملزم دانش ولد اقرار حسین شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے رپیٹر گن برآمد کرلیا گیا
دوران تفتیش برآمد رپیٹر بغیر لائیسنس ظاہر ہوا جبکہ ملزم دانش کے متعلق معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص خود کو علاقے میں با اثر شخصیت کے طور پر ظاہر کرتا تھا-گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے


