39

جعلی عامل کوگرفتارکرکے مغوی خاتون کو بازیاب کرلیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور کی تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کاروائی کی گئی-جعلی عامل کو گرفتارکر کے مغوی خاتون کو بازیاب کرلیا گیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق جعلی عامل جھاڑ پھونک تعویذ گنڈوں کے بہانے خواتین سے نازیبا حرکات میں ملوث تھا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ جعلی عامل بابا عابد کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں شہری نے جھاڑ پھونک کے بہانے گھر آنے جانے اور اپنی بیوی کو بہلا پھسلا کر اغواء کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

خاتون صائمہ گلشن کے اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 155/25 بجرم دفعہ 496A/ت پ 3/4 TIP درج کیا گیا تھا۔جعلی عامل ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندھی پر مغویہ خاتون کو منگھو پیر کے علاقے سے بازیاب کرلیا گیا۔کاروائی SIO تھانہ ماڑی پور سب انسپکٹر حسن رضا نے ٹیم کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر عمل میں لائی۔مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں