84

کراچی؛ پولیس اہلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ گرفتار، ہنڈا سٹی برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اے وی ایل سی کی ایک اور بڑی کاروائی، پولیس اھلکار سمیت چار رکنی کار چور گینگ گرفتار، نارتھ کراچی سے سرقہ شدہ ھنڈا سٹی ما ڈل 2025 برآمد۔گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اھلکار فیضان بھی شامل ہے۔ گرفتار پولیس اہلکار فیضان کی ڈیوٹی سیکیورٹی 2 میں ہے، سرقہ شدہ ھنڈا سٹی رجسٹریشن نمبر CBA-460 کا مقدمہ الزام نمبر 133/2025 تھانہ سر سید میں درج ہے۔ نئی ھنڈا سٹی کا ر چوری کرنے کے لئے ڈپلیکیٹ ریموٹ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گلستان جوھر سے تیار کروایا گیا۔ مدعی کے ڈرائیور اعظم نے اپنے بھائی پولیس اہلکار فیضان، دوسرے بھائی احسن اور دوست آصف رضی کے ساتھ مل کر گاڑی چوری کی۔ ملزمان گاڑی فروخت کے لئے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سخت کاروائی کی جائے گی۔ شہر میں جرائم کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں